PTI Government And Tax Reforms

نان فائلرز گاڑی اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے. حکومت کیا ریونیو بڑھانے کے لیے حکومت کے پاس یہی گھٹیا اور احمقانہ طریقے رہ گئے ہیں؟ کیا ساڑھے تین کروڑ روپے ماہانہ/چوبیس کروڑ سالانہ کمانے، 98%اخراجات شو کرنے اور صرف ڈیڑھ لاکھ روپے سالانہ انکم ٹیکس ادا کرنے والے جدید دستگیر سکول سے پچھلے چالیس سال کا چوری کیا اربوں روپے ٹیکس وصول کرنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے. کیا 2003 - تا 2012 تک ایک ارب روپے گھاٹا، 238 %اخراجات اور 2004 - 5 تا 2015 تک صرف 2-6%نیٹ انکم شو کرنے والے آل پاکستان پرا ئیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ممبران Resource Academia School System, Beaconhouse School System وغیرہ کو پچھلے تمام سالوں کا ٹیکس معاف اور آئندہ انکے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے گئے ہیں. کیا گوندل اور فاضل ہسپتال میں بیٹھ کر پچاس ہزار تا ایک لاکھ روپے روزانہ کمانے اور کم از کم دو لاکھ روپے روزانہ کمانے والے عصمت فوزیہ ہسپتال اور گوجرانوالہ کے دوسرے ہسپتالوں، لاہور پنڈی، اسلام آباد پشاور وغیرہ کے ہسپتالوں کو خیراتی ہسپتال ڈکلیئر کر دیا گیا ہے. یا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہی بھلا دیا گیا ہے، ...