ہنسی آتی مجھکو اپنی بربادیوں پر

اتنے بڑے بڑے ماہر اقتصادیات و معاشیات مگر ایک چھوئی سی بات نہیں سمجھ سکتے کہ برائی کو ٹاپ سے نہیں صرف جڑ سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے. وہی پرانے گھسے پٹے ان پڑھوں اور جاہلوں والے ٹیکس نیٹ /ریونیو بڑھانے والے طریقہ کار. مثال کے طور پر وکیلوں پر 5000, پراپرٹی ڈیلرز پر 2000، ڈاکٹروں پر 6000 ٹیکس لگا دیا گیا ہے. WHAT IS THIS NONSENSE ? یہ کوئی قانونی طریقہ کار نہیں بلکہ ماجھے گاموں اور بھتہ خوروں والا جگا ٹیکس سسٹم ہے. آپ ماہر اقتصادیات و معاشیات ہیں کوئی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے کرندے نہیں. آپ ملک کے ہر چھوٹے بڑے صنعتکار ، امپورٹر ، تاجر ، مڈل مین ، دکاندار ، کار ڈیلروں، وکیلوں، ڈاکٹروں حتیٰ کہ زمیندار کو اپنی اپنی قیمت فروخت بمطابق پوری دنیا میں رائج درج ذیل طریقہ کار کے پابند کیوں نہیں کرتے. پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کی دفعہ 6اور7 کے تحت ایک کنڑولر جنرل مقرر اور ان دفعات پر سختی سے عمل کیوں نہیں کرواتے. Purchasing price for exp Rs, 100 According to last year's tex return For exp, 25%. ...