
وقت آ گیا ہے کہ عمران خان اور انکے وزرا طالبان کے بارے نرم گوشہ رکھنے والی پالیسی کو خیر باد کہہ دیں. سجناں باج ناں یاریاں بھائیاں باج نہ کنڈ میں باج بھراواں ماریا میری ننگی ہو گئی کنڈ شرافت اپنی حد سے بڑھ جائے تو بے غیرتی اور اپنی حد سے گر جائے تو بزدلی کہلاتی ہے. بہادری اپنی حد سے بڑھ جائے تو ظلم اور بربریت کہلاتی ہے. صبر اپنی حد سے بڑھ جائے تو منافقت اور تماشبینی کہلاتا ہے. یہی کچھ آج مجھے عمران خان اور اسکے وزیر داخلہ شہر یار آفریدی سے کہنا ہے کہ ایس پی طاہر دارؤڑ شہید جیسے محب وطن کے اغوا کے بعد اتنی زیادہ حکومت کی خاموشی، بےحسی، بے بسی اور بے کسی اور پھر اسلام آباد تا افغانستان تک تین سو کلو میٹر کے سفر میں کم از کم تین سو نہیں تو ایک سو تین چیک پوسٹ ہونے کے باوجود مجرموں کو نہ روکنا، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور پولیس کا Failure ہماری مجرمانہ غفلت اور شہریوں کے بارے حکومتی حفاظتی ضمانت کی بدترین ناکامی نہیں تو اور کیا ہے. مجھے سو فیصد یقین ہے کہ اگر کسی کافر ملک میں یہ واقعہ ہوا ہوتا تو اسکا وزیراعظم اب تک مارے شرم کے استع...