Posts

Showing posts from February, 2019

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ڈیم کی فنڈنگ اور بانڈز خریدنے کی توقع تو لگائے ہوئے ہے مگر ان کے مسائل کا حل تلاش کون کرے گا؟

Image
ناروے میں رہنے والے پاکستانی آجکل دو حکومتوں کے  درمیان شٹل بن کر رہ گئے ہیں.  جناب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اینڈ وزیراعظم عمران خان.  بیرون ملک رہنے والے جن پاکستانیوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ڈیم بنانے کے لئے فنڈنگ اور بانڈز خریدنے کی توقع لگائے ہوئے ہے زرا انکے مسائل کی طرف بھی توجہ دے. مثلاً آجکل نارویجن حکومت کے ساتھ ہماری حکومت کا کوئی رابط /معاعدہ نہ ہونے کی وجہ سے ناروے میں رہنے والے پاکستانی نارویجن حکومت کی طرف سے پاکستانی اداروں نادرا ، یونین کونسلز   اور ایف بی آر وغیرہ کی طرف سے جاری کردہ اصل سرٹیفکیٹس کو بھی تسلیم نہ کرنے اور صرف اور صرف نارویجن ایمبیسی کی طرف سے ہی دستاویزات کی attestation پر زور دینے کی وجہ سے سخت زہنی کوفت اور پریشانی میں مبتلا ہیں. ناروے کے ادارے مثلا پنشن ڈیپارٹمنٹ وغیرہ کا تقاضہ ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اصل دستاویزات کو بھی وہ نہیں مانتے لہزا ہر دستاویز لازماً نارویجن ایمبیسی سے تصدیق کروائی جائے جبکہ نارویجن ایمبسی کا کہنا ہے بلکہ وہ لکھ کر بھی دے چکی ہے کہ پاکستانی نوٹری پلبلک لا ہمیں ڈاکومنٹیش...