بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ڈیم کی فنڈنگ اور بانڈز خریدنے کی توقع تو لگائے ہوئے ہے مگر ان کے مسائل کا حل تلاش کون کرے گا؟


ناروے میں رہنے والے پاکستانی آجکل دو حکومتوں کے 
درمیان شٹل بن کر رہ گئے ہیں. 

جناب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اینڈ وزیراعظم عمران خان.

 بیرون ملک رہنے والے جن پاکستانیوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ڈیم بنانے کے لئے فنڈنگ اور بانڈز خریدنے کی توقع
لگائے ہوئے ہے زرا انکے مسائل کی طرف بھی توجہ دے. مثلاً
آجکل نارویجن حکومت کے ساتھ ہماری حکومت کا کوئی رابط /معاعدہ نہ ہونے کی وجہ سے ناروے میں رہنے والے پاکستانی نارویجن حکومت کی طرف سے پاکستانی اداروں نادرا ، یونین کونسلز   اور ایف بی آر وغیرہ کی طرف سے جاری کردہ اصل سرٹیفکیٹس کو بھی تسلیم نہ کرنے اور صرف اور صرف نارویجن ایمبیسی کی طرف سے ہی دستاویزات کی attestation پر زور دینے کی وجہ سے سخت زہنی کوفت اور پریشانی میں مبتلا ہیں.

ناروے کے ادارے مثلا پنشن ڈیپارٹمنٹ وغیرہ کا تقاضہ ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اصل دستاویزات کو بھی وہ نہیں مانتے لہزا ہر دستاویز لازماً نارویجن ایمبیسی سے تصدیق کروائی جائے جبکہ نارویجن ایمبسی کا کہنا ہے بلکہ وہ لکھ کر بھی دے چکی ہے کہ پاکستانی نوٹری پلبلک لا ہمیں ڈاکومنٹیشن تصدیق کرنے کی اجازت نہیں دیتے یعنی پاکستانی قانون کے تحت تصدیق کا اختیار صرف نوٹری پبلک کے ہی پاس ہے.

لہزا ناروے میں رہنے والے پاکستانی تو آجکل دو حکومتوں کے درمیان شٹل بن کر رہ گئے.

پیلز نارویجن حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے کو solve فرمایا جائے اور فارن ایکسچینج حاصل کرنے کی خواہش کا عملی نمونہ پیش کیا جائے.

@TajdinMalik43

Comments

Popular posts from this blog

نواز شریف، مریم اور کپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہائی، نظام عدل کی رسوائی یا عزت افزائی؟

1974 اور 2018 کے سعودیہ میں فرق.