احساس ندامت , عظمت انسان



آج آسٹریلین کپتان نے میرے ان خیالات کی تصدیق کر دی کہ خدا ان کنجروں، بے غیرتوں، ظالموں اور فاسقوں پر کیوں مہربان ہے. لفظ انسان نکلا ہے نساں سے اور اسی لئے انسان کو خطا کا پتلا بھی کہا گیا ہے. انسان غلطی (قصور، نیت کا فتور نہیں) کرتا ہے تو وہ اگر استغفراللہ پڑھ لے /توبہ کر لے تو رب غفورالرحیم اسے معاف کرنے میں قطعاً دیر نہیں لگاتا. وہ تو معافی کے بہانے پہ بہانے دیتا ہے مگر کوئی غلطی تسلیم کرنے کا حوصلہ اور حق بندگی کا شعور تو رکھتا ہو. کوئی خدا کے مقابلے میں خود کو بندہ تو سمجھتا ہو. گویا انسان ہو شیطان نہیں، عاجز ہو متکبر نہیں، احساس زیاں رکھتا ہو پارسائی کا گماں نہیں. تو کوئی وجہ نہیں کہ قدرت اس پر مہرباں ہونا چھوڑ دے.
یہ صفت میں نے مغربی کافروں اور مشرکوں میں دیکھی ہے مگر نام نہاد مسلمین، مومنین میں نہیں. کہ ناروے کے ایک ووٹ کی اکثریت سے بننے والے نو منتخب وزیراعظم کے خلاف میڈیا نے اسکی اپنی لمٹیڈ فرم کے ریزرو اکاؤنٹ میں سے بیس تیس ہزار زاتی استعمال کے لئے نکالے اور وہ واپس جمع بھی کروا دئیے گئے تھے مگر غلطی تسلیم کرتے ہوئے دو تین ماہ بعد پی استعیفا دے کر گھر جانا پڑا.
سویڈن کی ایک تیس سال سے بر سر اقتدار پارٹی کی وزیر اور اگلے الیکشن میں نائب وزارت عظمی کے لئے منتخب امیدوار نے صرف پانچ ہزار کراؤنز کا چیک سرکاری چیک بک سے کاٹا اور دوسرے ہی دن واپس جمع بھی کروا دئیے تھے مگر میڈیا نے یہ سکینڈل بنایا اور اس نے غلطی تسلیم کی جبکہ پارٹی ممبر شپ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے.
اور اب آسٹریلین کپتان وائس کپتان اور کوچ سبھی بال ٹیمپرنگ کے چکر میں اپنی اپنی غلطی (حالانکہ بال ٹیمپر تو ایک کھلاڑی نے کیا تھا) بغیر کسی تاخیر کے تسلیم کرتے ہوئے ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں.
یہ ہے انسان کی اصل صفت جو شیطان کے مقابلے میں انسان کو بلند تر کرتی ہے. جو حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت یونس علیہ السلام نے بھی اپنی غلطی تسلیم کر کے عملا "دہرائی.
وہ جنہیں ہم کافر اور بے غیرت کہتے ہیں انہوں نے تو ثبوت (ویڈیو کلپ) سامنے آنے پر ہتھیار ڈال دیئے اور رو پڑے. ہوتے پاکستانی تو ویڈیو فلم دیکھ کر بھی کہتے یہ تو تصویر ہی ہماری نہیں. یہ تو فیک ہے. انکوائری ٹیم اور عدالت احتساب نہیں انتقام ہے وغیرہ وغیرہ.

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=350202722054952&set=a.152457785162781.1073741827.100011956803812&type=3
https://www.facebook.com/TajDinMalik43/
https://twitter.com/tajdinmalik43
https://tajdinmalik51.wixsite.com/website

Comments

Popular posts from this blog

نواز شریف، مریم اور کپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہائی، نظام عدل کی رسوائی یا عزت افزائی؟

1974 اور 2018 کے سعودیہ میں فرق.