رک جا اوے نویاں سدھویا تے پرانے بدھوا

رک  جا  اوے  نویاں  سدھویا   تے  پرانے  بدھوا

یوٹیلیٹی سٹورز کو 15 سو ارب کی سب سڈی  کیوں. یہی پندرہ سو ارب تم انہیں چھ ہزار سٹورز کے لئے اکٹھی اور کیش پرچیزنگ کے لئے کیوں نہیں دیتے اور اس یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بے غیرت انتظامیہ کو ادھار کے بجائے نقد پرچیزنگ 10 ٪ کیش اور 10 ٪ ہی کوانٹیٹی ریبیت حاصل کرنے کا پابند کیوں نہیں کرتے.

او بدھوا اسطرح 20 ٪  قیمتیں تو صبح ہی گر جائیں گی.

اور ساتھ ہی یہ حرام خور انتظامیہ سپلائر /  مینوفیکچرز سے جو 35٪  کک بیک لیتی ہے اسکا بھی خاتمہ ہو جائے گا اور تمہیں آئندہ سب سڈی بھی نہ دینا پڑے گی.

علاوہ ازیں یوٹیلیٹی سٹورز کے  آڈٹ آفیسرز کو فوری طور پر نکال دے کیونکہ یہ انچارج کے ساتھ ملی بھگت سے انکی مرضی کی آڑٹ رپورٹس بناتے اور حاضر اسٹاک انکی مرضی کا شو کر کے فراڈ میں شریک ہوتے ہیں.

اور سب سے اہم حکم یہ جاری کرو کہ یوٹیلیٹی سٹورز سمیت تمام پرائیویٹ تاجر بھی جب پیچھے سے خام مال کی قیمت بڑھنے یا باربرداری کے اخراجات بڑھنے سے اپنی قیمتیں بڑھائیں تو اسٹاک میں موجود پرانے مال کی قیمتیں مارکر مار کر نہ مٹائیں بلکہ اس مال کو پرانی قیمت پر ہی سیل کریں.

اس بارے میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ہمارے ایک کیس میں Before court بیان بھی سے رکھا ہے اور راقم نے انکے خلاف درخواست توہینِ عدالت بھی دے رکھی ہے.

اس سب چوروں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ 1976 کی دفعہ 6 کو حرکت میں کیوں نہیں لاتے اور انکے اوپر ایک کنڑولر جنرل مقرر کیوں نہیں کرتے، جسے یہ اجازت لیکر اپنے مال کی قیمتیں بڑھایا اور فکس کیا کریں.

جو نااہل ہے وہ منہ اٹھا کر آ جاتا ہے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے.

بدھوا لیہ ڈوبیا ایں ملک نوں.https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=761981347543752&id=100011956803812

Comments

Popular posts from this blog

نواز شریف، مریم اور کپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہائی، نظام عدل کی رسوائی یا عزت افزائی؟

1974 اور 2018 کے سعودیہ میں فرق.