فوجی افسران اور سیاستدانوں میں تفریق کیوں؟

فوجی افسران اور سیاستدانوں میں تفریق کیوں؟

پاکستان کے کچھ جذباتیت کے شکار ڈکٹیٹروں کے پرستار لوگوں کی یہ منطق آج تک میری سمجھ نہیں آئی کہ ایک فوجی افسر جو کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے لاکھوں روپے تنخواہ لیتا ہے. ریٹائرمنٹ کے بعد ہزاروں یا شائد لاکھ روپے سے اوپر پینشن لیتا ہے اور کئی مربع زمین، اعلی رہائش، کئی قسم کی مراعات اور سیکورٹی لیتا ہے وہ اگر محاز جنگ پر کام آجائے تو شہید اور اگر بچ جائے تو غازی مگر ایک سیاستدان بیچارا چاہے اپنا سارا خاندان ملکی مفاد میں قربان کر دے وہ غدار، سیکورٹی رسک اور نا جانے کیا کیا گند اس پر اچھالا جاتا ہے. کیوں؟
کیا ایسے لوگ شقی القلب، شقی مزاج اور حس انصاف سے محروم ہو چکے ہیں. یا پھر اسٹیبلشمنٹ کی پراپیگنڈا لابی کا یہ کمال ہے کہ وہ فوجیوں اور بیوروکریٹس کے سوا کسی اور کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کو تیار ہی نہیں. بہر حال جو کچھ بھی ہو یہ سوچ ہے بہت غیر منصفانہ اور تباہ کن. یکجہتی اور ایک پیج پر لانے کے لئیے ایک دوسرے کا احترام اولین شرط ہے. اسکے بغیر ایسے خواب دیکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے.


Comments

Popular posts from this blog

نواز شریف، مریم اور کپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہائی، نظام عدل کی رسوائی یا عزت افزائی؟

1974 اور 2018 کے سعودیہ میں فرق.