!قوم کے معمار پریشانیوں کا شکار


 

چیئرمین میاں عامر محمود متوجہ ہوں. Punjab Group Of Colleges 

عادت    پئی    کڑی     نو 

نہ گئی بڈھی ہوئ اڑی نوں

پنجاب گروپ آف کالجز اور الائیڈ سکول  سسٹم کے چیئرمین /مالکان کو شائد علم نہ ہو کہ انکی سپروژن میں چلنے والے سکولز بالخصوص الائیڈ سکول کنال کیمپس گوجرانوالہ کے فرنچائزر کرونا وائرس کے سبب آنے والے بحران سے پورا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹوڈنٹس سے تو ہر ماہ فیسیں وصول کر رہے ہیں مگر ٹیچرز کو "لگی دیہاڑی" ہی دے رہے ہیں. یعنی ایک دن چھوڑ کر جب وہ سکول آتے ہیں تو انہیں پچھلے دن کی تنخواہ نہیں دی جاتی. بالفاظ دیگرے ٹیچرز کو آدھے مہینے کی تنخواہ مل رہی ہے. اسکے علاوہ شنید ہے کہ یہ سکولز ٹیچرز کو دو ماہ کی چھٹیوں کی بھی کبھی کوئی تنخواہ ادا نہیں کرتے.

یہ تو انتہائی زیادتی ہے، ظلم ہے کہ سکولز بچوں سے تو پوری فیس وصول کر لیں اور قوم کے معماروں کو لگی دیہاڑی دیں.

باوجود اسکے کہ راقم نے پرائیویٹ سکولز کی دو تین ماہ کی اکٹھی فیس وصولی اور 20 تا 35 فیصد 

Fee increasing

 کے خلاف 2011 سے مہم چلائی اور بالآخر پہلے لاہور ہائی کورٹ، پھر سندھ ہائی کورٹ اور آخر میں سپریم کورٹ نے بھی سٹوڈنٹس اور والدین کے ان تمام مطالبات کو تسلیم کر لیا اور فیس بڑھوتری کو بھی 8٪ تک پابند کر دیا، میں نے ہمیشہ اس مطالبے کی مخالفت کی کہ دو ماہ کی چھٹیوں میں سکولز کو فیس وصول نہیں کرنا چاہیے. کیونکہ میرے خیال میں دو ماہ کی چھٹیوں اور اب کرونا کی وجہ سے آدھا مہینہ سکولز بند ہونے پر سکول مالکان نے ٹیچرز کو نکال تو نہیں دینا اور اگر نکال دیں تو پھر دوبارہ نارمل حالات کے لئے اساتذہ کو ڈھونڈتے تو نہیں پھرنا .

مگر میں نے یہ کبھی نہ سوچا تھا کہ سکول مالکان بچوں سے فیس تو پوری وصول پا لیں گے مگر اساتذہ کو لگی دیہاڑی دیں گے. افسوس ایسی غیرمنصفانہ سوچ پر صد ہا افسوس. 

لہزا چیئرمین جناب عامر محمود کو ٹیچرز کے ساتھ اس زیادتی کا فوری نوٹس لینا چاہیے، اسے پہلے کہ ہم والدین اور سٹوڈنٹس ایک بار پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں کہ سکول مالکان نے اگر ٹیچرز کو لگی دیہاڑی ہی دینی ہے تو پھر بچوں سے بھی آدھی فیس یا جس جس دن سکول کھلے اس اس دن کی ہی فیس وصول پائیں. انصاف کا تقاضہ تو یہی ہے.



Comments

Popular posts from this blog

نواز شریف، مریم اور کپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہائی، نظام عدل کی رسوائی یا عزت افزائی؟

1974 اور 2018 کے سعودیہ میں فرق.