Annex with Legal Notice
لیگل نوٹس
بنام
1- چیف منسٹر پنجاب (شہباز شریف) چیف منسٹر آفس لاہور.
2- ڈی سی گوجرانوالہ
3- ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ.
4- منیجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ کمپنی ،ٹرسٹ پلازہ ،جی ٹی روڈ گوجرانوالہ.
5- ہیلپرز و ڈرائیور سالڈ ویسٹ منی کنٹینر نمبر 57، علاقہ ڈی سی روڈ
2- ڈی سی گوجرانوالہ
3- ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ.
4- منیجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ کمپنی ،ٹرسٹ پلازہ ،جی ٹی روڈ گوجرانوالہ.
5- ہیلپرز و ڈرائیور سالڈ ویسٹ منی کنٹینر نمبر 57، علاقہ ڈی سی روڈ
گوجرانوالہ.
ہرگاہ کہ زیر دستخطی ہر طرح کا ٹیکس آپکو ادا کر رہا ہے مگر پھر بھی میرے گھر واقع جسٹس دین محمد لین،
5Aہاؤس نمبر
ڈی سی روڈ گوجرانوالہ، کے سامنے (جی ہاں صرف میرے گھر) کوڑے کرکٹ کے انبار لگا لگا کر اور کل مورخہ 12.05.18 کو الزام علیہم نمبر 5 کو گلی سے دوسرے لوگوں کا کوڑا اٹھاتے وقت یاد دہانی کروانے کے باوجود دانستہ و عداعتا" میرا کچرا نہ اٹھانا نہ صرف دفعات 166،ت پ کا ارتکاب بلکہ دستور پاکستان کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی
Discrimination
بھی ہے. آپکے اس انتہائی گھٹیا فعل سے میں سخت زیہنی کوفت اور پریشانی میں مبتلا ہوں اور میری فیملی کے لئے مختلف اقسام کی بیماریوں کے خطرات بھی سر پر منڈلانے لگے ہیں. . خادم اعلی صاحب یہ قوم کی خدمت نہیں بلکہ تنگ نظری اور کمینگی و قوم دشمنی ہے. لہذا بزریعہ نوٹس ہزا میں آپکو وارن کرتا ہوں کہ فی الفور میرے گھر کے سامنے سے کوڑا کرکٹ اٹھا /اٹھوا کر مجھے اور میری فیملی کو زیہنی کوفت، پریشانی اور بیماریوں سے بچا کر اپنا قانونی فریضہ پورا اور قوم سے وصول کردہ تنخواہوں کو حرام نہیں حلال کر کے کھایا جائے. بصورت دیگر ے زیر دستخطی آپکے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ایسی کسی بھی صورت میں آپ لوگ میرے تمام تر عدالتی و غیر عدالتی اخراجات و جرمانے اور ہرجانے و خرچہ کیس اور فیس کونسل کے بھی زمہ دار آپ اور صرف آپ ہی ہوں گے.
تاجدین ملک
13.05.18
03442054844
Comments
Post a Comment