!قوم کے معمار پریشانیوں کا شکار

چیئرمین میاں عامر محمود متوجہ ہوں. Punjab Group Of Colleges عادت پئی کڑی نو نہ گئی بڈھی ہوئ اڑی نوں پنجاب گروپ آف کالجز اور الائیڈ سکول سسٹم کے چیئرمین /مالکان کو شائد علم نہ ہو کہ انکی سپروژن میں چلنے والے سکولز بالخصوص الائیڈ سکول کنال کیمپس گوجرانوالہ کے فرنچائزر کرونا وائرس کے سبب آنے والے بحران سے پورا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹوڈنٹس سے تو ہر ماہ فیسیں وصول کر رہے ہیں مگر ٹیچرز کو "لگی دیہاڑی" ہی دے رہے ہیں. یعنی ایک دن چھوڑ کر جب وہ سکول آتے ہیں تو انہیں پچھلے دن کی تنخواہ نہیں دی جاتی. بالفاظ دیگرے ٹیچرز کو آدھے مہینے کی تنخواہ مل رہی ہے. اسکے علاوہ شنید ہے کہ یہ سکولز ٹیچرز کو دو ماہ کی چھٹیوں کی بھی کبھی کوئی تنخواہ ادا نہیں کرتے. یہ تو انتہائی زیادتی ہے، ظلم ہے کہ سکولز بچوں سے تو پوری فیس وصول کر لیں اور قوم کے معماروں کو لگی دیہاڑی دیں. باوجود اسکے کہ راقم نے پرائیویٹ سکولز کی دو تین ماہ کی اکٹھی فیس وصولی اور 20 تا 35 فیصد Fee increasing کے خلاف 2011 سے مہم چلائی اور بالآخر پہلے لاہور ہائی کورٹ...