Posts

Showing posts from May, 2018

آگا دوڑ تے پچھا چؤڑ

Image
اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کے لئے یکم جون سے  SMS  سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا.مخصوص بینکوں سے یہ نوٹ ملیں گے. خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا. بوسیدہ اور ریت کی بنیادوں پر ملکی اقتصادیات کی عمارت کھڑا کرنا ہمارے ہر گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ کا محبوب مشغلہ رہا ہے. ستر سال سے اسٹیٹ بینک، فین روڈ لاہور کے عین سامنے ہاتھوں میں نئے نوٹوں کے بنڈل لئے 10% کمشن کے عوض پرانے نوٹوں سے تبدیل کرنے والے بیٹھے درجنوں مرد و زن گورنر اسٹیٹ بینک اور لا اینڈ آرڈر فورسز کا منہ چڑھا رہے ہوتے ہیں. گویا ہر شعبے کی طرح اسٹیٹ بینک کے سسٹم کے ساتھ ساتھ بھی ایک بلیک مارکیٹنگ (Under the table)  کاروبار چلایا جا رہا ہے (واضح رہے کہ میں نے دانستہ "چل رہا ہے کے الفاظ استعمال نہیں کئے) کیونکہ میرے علم کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ناک تلے چلنے والا یہ غیر قانونی کاروبار کسی صورت بھی اسٹیٹ بینک ملازمین کی مرضی، انکی حصے پتیوں اور ہائیکورٹ کے کچھ وکلا کی آشیرباد کے بغیر چلانا ممکن ہی نہیں. یہ بات اور بھی واضح ہو کر آپکی سمجھ میں آ جائے گی جب آپ سیاسی نظام سے لیکر امور مملکت اور شنا...

Royal Wedding

Image
مجھے تو مرض زلت پسندی کے سوا اور کچھ اپنے عوام میں نظر نہیں آتا. برطانوی شاہی جوڑے کی شادی میں انگریز عوام کی والہانہ شرکت تو سمجھ میں آتی ہے کیونکہ یہ شاہی خاندان تقریباً ایک ہزار سال سے ساری دنیا کو لوٹ لوٹ کر اپنے عوام کا Living standard ساری دنیا سے high رکھے ہوئے ہے. وہاں تو جمہوری تماشا ہونے کے باوجود بادشاہت کا تسلسل بھی سمجھ میں آنے والی بات ہے مگر ہمارے حکمرانوں اور فوجی ڈکٹیٹروں نے ہمیں زلت اور رسوائی اور آدھا ملک گنؤانے کے سوا اور کیا دیا ہے عوام ان پر دل و جان اور ایمان بھی قربان کئیے جا رہے ہیں. مجھے تو مرض دلت پسندی کے سوا اور کچھ نظر نہیں آتا. یہ عوام نفسیاتی مریض بن چکے ہیں.

کیا الیکشن 2018 کے بعد ہم معاشی و اقتصادی بھنور سے نکل پائیں گے

Image
نااہل سے نااہل ترین لیڈر اور کمزور سے کمزور سیاسی پارٹی حتی کہ فوجی  آمروں کے دور حکومت میں بھی کچھ نہ کچھ معاشی و اقتصادی اور سیاسی استحکام آ ہی جاتا ہے اگر، 1- معاشی، اقتصادی، داخلی اور خارجی پالیسیاں اتفاق رائے سے بنائی جائیں اور انکے تسلسل کو برقرار رکھا جائے. حکومتیں بدلتی رہیں مگر پالیسیوں میں تبدیلی بھی اتفاق رائے سے کی جائے.یہی اصل جمہوریت ہے، ہمارے ہاں تو ستر سال سے جمہوریت نہیں جمہوری تماشا لگا ہوا ہے . سیاسی پارٹیاں حکومت کیا ہر بار ایک نیا پاکستان بناتی ہیں اور یہ نیا پاکستان بنتے بنتے اصل پاکستان کا حلیہ ہی بگڑ چکا ہے. ہمارے سیاسی لیڈروں کی تو مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے کسی احمق کے ہاتھ لگ گئی بلی اس نے اسے دلکش بنانے کے چکر میں نہلا نہلا اور نچوڑ نچوڑ کر جان سے ہی مار دیا. 2- ملک میں امن و امان اور Law and order کی فضا قائم اور انویسٹرز کے لئے حکومتی پالیسیاں گرنٹڈ ہوں. 3- تجربہ کار ریٹائرڈ ماہرین اقتصادیات و معاشیات بالخصوص سابقہ گورنرز اسٹیٹ بینک پر مشتمل ایک اقتصادی سیکورٹی کونسل بنا دی جائے جو ہر حکومت کی نئی پالیسی کو نافذ کرنے سے پہلے پالیسی کی...

Annex with Legal Notice

Image
                                                                                                                                                                      لیگل نوٹس  بنام 1- چیف منسٹر پنجاب (شہباز شریف) چیف منسٹر آفس لاہور. 2- ڈی سی گوجرانوالہ 3- ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ. 4- منیجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ کمپنی ،ٹرسٹ پلازہ ،جی ٹی روڈ گوجرانوالہ. 5- ہیلپرز و ڈرائیور سالڈ ویسٹ منی کنٹینر نمبر 57، علاقہ ڈی سی روڈ  گوجرانوالہ. ہرگاہ کہ زیر دستخطی ہر طرح کا ٹیکس آپکو ادا کر رہا ہے مگر پھر بھی میرے  گھر واقع جسٹس دین محمد لین،...

مزہب اور دین میں فرق

Image
 مزاہب دین کی وہ بگڑی ہوئی شکلیں ہیں جو دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں پیغمبروں کے آنے اور رخصت ہونے کے درمیانی وقفے تک تو اصلی حالت میں دین کی شکل میں موجود رہیں مگر انکی رخصتی کے بعد ان کی اقوام کے شیطان صفت گروہوں نے ان میں اپنی مرضی کی ترامیم کر کے ان کا حلیہ مسخ کر دیا اور خلقت خدا کو خدا کی پرستش کے نام پر اپنا پجاری بنا لیا اور اپنی  Theocracy (مزہبی بادشاہت)  قائم کر لی. اس  جدید دور میں بھی ہند کے بت خانوں سے کلیسا مغرب اور کلیسا مغرب سے دیر و حرم تک سب دین الہی کی بگڑی ہوئی اشکال ہی نظر آتی ہیں اصل دین تو مسلمانوں کی الماریوں میں ہی پڑا ملتا ہے . یہی وجہ ہے کہ جب ایوب دور میں ہمارے علما کا ایک وفد کمیونزم کے مطالع کے لئے روس کی دعوت پر گیا تو اختتام پر کمیونسٹوں نے پوچھا کہ ہمارا نظام آپکو کیسا لگا تو علما نے کہا کہ ٹھیک ہے مگر اسلام اسلام ہی ہے. کمیونسٹوں نے کہا کہ وہ تو ہم بھی مانتے ہیں مگر اسلام عملی طور پر کسی ایک ملک میں ہی نافذ بتا دیں. علما نے فوری کہا سعودی عرب میں. کمیونسٹوں نے کہا کہ وہاں تو وہابیت اور جمہوریت کے زیر سایہ کیپٹلزم ہ...

نیچے تصویر میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میں سگریٹس کے زریعے وصولی ٹیکس میں نمایاں کمی کا رونا روتے ہوئے.

Image
ریونیو اور روزگار کے چھن جانے کے خوف سے گناہ کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا. حکومتوں کو زمین پر خدا کا آلہ کار بننا چاہیے پروردگار نہیں.. نیچے تصویر میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میں سگریٹس کے زریعے وصولی ٹیکس میں نمایاں کمی کا رونا روتے ہوئے. سگریٹس کی سمگلنگ کو نہ روکنا حکومت کی نااہلی ہے اور اس نااہلی کو چھپانے کی خاطر دوسری نااہلی یعنی سگریٹس پر ٹیکس بڑھاتے جانا اس خوف سے کہ سمگلنگ نہ بڑھتی جائے اس کا  Admitted fact  ہے کہ حکومت مکمل طور پر نااہل ہے. مجھے آج تک پوری دنیا کی حکومتوں کی یہ منطق سمجھ نہیں آئی کہ تمباکو نوشی سے اگر پھیپھڑوں اور گلے کا کینسر لاحق ہوتا ہے تو پھر اس پر مکمل بین کیوں نہیں لگا دیا جاتا.ریونیو اور روزگار کے چھن جانے کے خوف سے گناہ کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا.

Labour Day

Image
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر علامہ اقبال رحہ کی اس نظم سے بہتر  مجھے کوئ پیغام نہیں ملا. فرمان خدا (فرشتوں سے) اُٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو کاخ امرا کے در و دیوار ہلا دو گرماؤ غلاموں کا لہو سوز یقیں سے کنجشک فرومایہ کو شاہین سے لڑا دو سلطانی جمہور کا آتا ہے زمانہ جو نقش کہن تم کو نظر آئے ، مٹا دو جس کھیت سے دہقان کو میسر نہیں روزی اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو کیوں خالق و مخلوق میں حائل رہیں پردے پیران حرم کو حرم سے لڑا دو حق را بسجودے ، صنماں را بطوافے بہتر ہے چراغ حرم و دیر بجھا دو میں ناخوش ہوں بیزار ہوں، مر مر کی سلوں سے مرے لیے مٹی کا حرم اور بنا دو