Posts

!قوم کے معمار پریشانیوں کا شکار

Image
  چیئرمین میاں عامر محمود متوجہ ہوں. Punjab Group Of Colleges  عادت    پئی    کڑی     نو  نہ گئی بڈھی ہوئ اڑی نوں پنجاب گروپ آف کالجز اور الائیڈ سکول  سسٹم کے چیئرمین /مالکان کو شائد علم نہ ہو کہ انکی سپروژن میں چلنے والے سکولز بالخصوص الائیڈ سکول کنال کیمپس گوجرانوالہ کے فرنچائزر کرونا وائرس کے سبب آنے والے بحران سے پورا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹوڈنٹس سے تو ہر ماہ فیسیں وصول کر رہے ہیں مگر ٹیچرز کو "لگی دیہاڑی" ہی دے رہے ہیں. یعنی ایک دن چھوڑ کر جب وہ سکول آتے ہیں تو انہیں پچھلے دن کی تنخواہ نہیں دی جاتی. بالفاظ دیگرے ٹیچرز کو آدھے مہینے کی تنخواہ مل رہی ہے. اسکے علاوہ شنید ہے کہ یہ سکولز ٹیچرز کو دو ماہ کی چھٹیوں کی بھی کبھی کوئی تنخواہ ادا نہیں کرتے. یہ تو انتہائی زیادتی ہے، ظلم ہے کہ سکولز بچوں سے تو پوری فیس وصول کر لیں اور قوم کے معماروں کو لگی دیہاڑی دیں. باوجود اسکے کہ راقم نے پرائیویٹ سکولز کی دو تین ماہ کی اکٹھی فیس وصولی اور 20 تا 35 فیصد  Fee increasing  کے خلاف 2011 سے مہم چلائی اور بالآخر پہلے لاہور ہائی کورٹ...

رک جا اوے نویاں سدھویا تے پرانے بدھوا

Image
رک  جا  اوے  نویاں  سدھویا   تے  پرانے  بدھوا یوٹیلیٹی سٹورز کو 15 سو ارب کی سب سڈی  کیوں. یہی پندرہ سو ارب تم انہیں چھ ہزار سٹورز کے لئے اکٹھی اور کیش پرچیزنگ کے لئے کیوں نہیں دیتے اور اس یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بے غیرت انتظامیہ کو ادھار کے بجائے نقد پرچیزنگ 10 ٪ کیش اور 10 ٪ ہی کوانٹیٹی ریبیت حاصل کرنے کا پابند کیوں نہیں کرتے. او بدھوا اسطرح 20 ٪  قیمتیں تو صبح ہی گر جائیں گی. اور ساتھ ہی یہ حرام خور انتظامیہ سپلائر /  مینوفیکچرز سے جو 35٪  کک بیک لیتی ہے اسکا بھی خاتمہ ہو جائے گا اور تمہیں آئندہ سب سڈی بھی نہ دینا پڑے گی. علاوہ ازیں یوٹیلیٹی سٹورز کے  آڈٹ آفیسرز کو فوری طور پر نکال دے کیونکہ یہ انچارج کے ساتھ ملی بھگت سے انکی مرضی کی آڑٹ رپورٹس بناتے اور حاضر اسٹاک انکی مرضی کا شو کر کے فراڈ میں شریک ہوتے ہیں. اور سب سے اہم حکم یہ جاری کرو کہ یوٹیلیٹی سٹورز سمیت تمام پرائیویٹ تاجر بھی جب پیچھے سے خام مال کی قیمت بڑھنے یا باربرداری کے اخراجات بڑھنے سے اپنی قیمتیں بڑھائیں تو اسٹاک میں موجود پرانے مال کی ق...

Aaj purani raahon se

Image

LA ILAHA ILLALLAH

Image

سر اور لے

Image

نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم

Image

سپہ سالار پاکستان کو کوئی سمجھا سکتا ہے تو سمجھا لے.

Image
جناب ائر مارشل (ر) شاہد لطیف کی درج ذیل رنگین پوسٹ کے جواب میں. جس جس کو 1971 کے اصل حالات آجتک سمجھ نہیں آئے وہ شاہد لطیف صاحب کی یہ پوسٹ اور میرے درج ذیل کمنٹس پڑھ لے. ہماری اسٹیبلشمنٹ نے اسوقت بھی اسی حماقت کا مظاہرہ کیا تھا. سارے بنگالی اسوقت بھی غدار نہیں تھے. جوش نہیں ہوش جناب ائر مارشل (ر) لطیف صاحب. ایس  دیس  اتے  حق  تیرا  وی  اے   میرا   وی   اے منڈیاں نل تے بھریا پیا پھتو عیسائی دا ویڑہ وی اے مارے   جاؤن    حق   تے   فیر   اینج   ای   ہندا   اے چگے  نوں  لگے  اگ  تے   فیر   اینج   ای   ہندا   اے  لٹے   جاون   ٹھگ   تے   فیر    اینج    ای   ہندا   اے  آج پھر مجھے اس پوسٹ کو دوبارہ شئیر کرنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ کل میں نے ائرمارشل (ر) شاہد لطی...

ہنسی آتی مجھکو اپنی بربادیوں پر

Image
اتنے بڑے بڑے ماہر اقتصادیات و معاشیات مگر ایک چھوئی سی بات نہیں سمجھ سکتے کہ برائی کو ٹاپ سے نہیں  صرف جڑ سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے. وہی پرانے گھسے پٹے ان پڑھوں اور جاہلوں والے ٹیکس نیٹ /ریونیو بڑھانے والے طریقہ کار. مثال کے طور پر وکیلوں پر 5000, پراپرٹی ڈیلرز پر 2000، ڈاکٹروں پر 6000 ٹیکس لگا دیا گیا ہے. WHAT IS THIS NONSENSE ? یہ کوئی قانونی طریقہ کار نہیں بلکہ ماجھے گاموں اور بھتہ خوروں والا جگا ٹیکس سسٹم ہے. آپ ماہر اقتصادیات و معاشیات ہیں کوئی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے کرندے نہیں. آپ ملک کے ہر چھوٹے بڑے صنعتکار ، امپورٹر ، تاجر ، مڈل مین ، دکاندار ،  کار ڈیلروں، وکیلوں، ڈاکٹروں حتیٰ کہ زمیندار کو اپنی اپنی قیمت فروخت بمطابق پوری دنیا میں رائج درج ذیل طریقہ کار کے پابند کیوں نہیں کرتے. پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کی دفعہ 6اور7 کے تحت ایک کنڑولر جنرل مقرر اور ان دفعات پر سختی سے عمل کیوں نہیں کرواتے.  Purchasing price for exp                 Rs,  100 According to last year's tex return For exp, 25%.  ...

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ڈیم کی فنڈنگ اور بانڈز خریدنے کی توقع تو لگائے ہوئے ہے مگر ان کے مسائل کا حل تلاش کون کرے گا؟

Image
ناروے میں رہنے والے پاکستانی آجکل دو حکومتوں کے  درمیان شٹل بن کر رہ گئے ہیں.  جناب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اینڈ وزیراعظم عمران خان.  بیرون ملک رہنے والے جن پاکستانیوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ڈیم بنانے کے لئے فنڈنگ اور بانڈز خریدنے کی توقع لگائے ہوئے ہے زرا انکے مسائل کی طرف بھی توجہ دے. مثلاً آجکل نارویجن حکومت کے ساتھ ہماری حکومت کا کوئی رابط /معاعدہ نہ ہونے کی وجہ سے ناروے میں رہنے والے پاکستانی نارویجن حکومت کی طرف سے پاکستانی اداروں نادرا ، یونین کونسلز   اور ایف بی آر وغیرہ کی طرف سے جاری کردہ اصل سرٹیفکیٹس کو بھی تسلیم نہ کرنے اور صرف اور صرف نارویجن ایمبیسی کی طرف سے ہی دستاویزات کی attestation پر زور دینے کی وجہ سے سخت زہنی کوفت اور پریشانی میں مبتلا ہیں. ناروے کے ادارے مثلا پنشن ڈیپارٹمنٹ وغیرہ کا تقاضہ ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اصل دستاویزات کو بھی وہ نہیں مانتے لہزا ہر دستاویز لازماً نارویجن ایمبیسی سے تصدیق کروائی جائے جبکہ نارویجن ایمبسی کا کہنا ہے بلکہ وہ لکھ کر بھی دے چکی ہے کہ پاکستانی نوٹری پلبلک لا ہمیں ڈاکومنٹیش...
Image
وقت آ گیا ہے کہ عمران خان اور انکے وزرا طالبان کے بارے نرم گوشہ رکھنے والی پالیسی کو خیر باد کہہ دیں. سجناں  باج  ناں  یاریاں  بھائیاں  باج  نہ  کنڈ میں باج بھراواں ماریا میری ننگی ہو گئی کنڈ شرافت اپنی حد سے بڑھ جائے تو بے غیرتی اور اپنی حد سے گر جائے تو بزدلی کہلاتی ہے. بہادری اپنی حد سے بڑھ جائے تو ظلم اور بربریت کہلاتی ہے. صبر اپنی حد سے بڑھ جائے تو منافقت اور تماشبینی کہلاتا ہے. یہی کچھ آج مجھے عمران خان اور اسکے وزیر داخلہ شہر یار آفریدی سے کہنا ہے کہ ایس پی طاہر دارؤڑ شہید جیسے محب وطن کے اغوا کے بعد اتنی زیادہ حکومت کی  خاموشی، بےحسی، بے بسی اور بے کسی اور پھر اسلام آباد تا افغانستان تک تین سو کلو میٹر کے سفر میں کم از کم تین سو نہیں تو ایک سو تین چیک پوسٹ ہونے کے باوجود مجرموں کو نہ روکنا، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور پولیس کا Failure ہماری مجرمانہ غفلت اور شہریوں کے بارے حکومتی حفاظتی ضمانت کی بدترین ناکامی نہیں تو اور کیا ہے. مجھے سو فیصد یقین ہے کہ اگر کسی کافر ملک میں یہ واقعہ ہوا ہوتا تو اسکا وزیراعظم اب تک مارے شرم کے استع...

PTI Government And Tax Reforms

Image
نان فائلرز گاڑی اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے. حکومت کیا ریونیو بڑھانے کے  لیے  حکومت کے پاس یہی گھٹیا اور احمقانہ طریقے رہ گئے  ہیں؟ کیا ساڑھے تین کروڑ روپے ماہانہ/چوبیس کروڑ سالانہ کمانے، 98%اخراجات شو کرنے اور صرف ڈیڑھ لاکھ روپے سالانہ انکم ٹیکس ادا کرنے والے جدید دستگیر سکول سے پچھلے چالیس سال کا چوری کیا اربوں روپے ٹیکس وصول کرنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے. کیا 2003 - تا 2012 تک ایک ارب روپے گھاٹا، 238 %اخراجات اور 2004 - 5 تا 2015 تک صرف 2-6%نیٹ انکم شو کرنے والے آل پاکستان پرا ئیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ممبران Resource Academia School System, Beaconhouse School System وغیرہ کو پچھلے تمام سالوں کا ٹیکس معاف اور آئندہ انکے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے گئے ہیں. کیا گوندل اور فاضل ہسپتال میں بیٹھ کر پچاس ہزار تا ایک لاکھ روپے روزانہ کمانے اور کم از کم دو لاکھ روپے روزانہ کمانے والے عصمت فوزیہ ہسپتال اور گوجرانوالہ کے دوسرے ہسپتالوں، لاہور پنڈی، اسلام آباد پشاور وغیرہ کے ہسپتالوں کو خیراتی ہسپتال ڈکلیئر کر دیا گیا ہے. یا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہی بھلا دیا گیا ہے، ...

نواز شریف، مریم اور کپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہائی، نظام عدل کی رسوائی یا عزت افزائی؟

Image
پینے دے مسجد میں بیٹھ کر ساقی یا وہ جگہ بتا دے جہاں خدا نہیں ہے نواز شریف، مریم اور کپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہائی، نظام عدل کی رسوائی یا عزت افزائی؟ جناب چیف جسٹس آف پاکستان و وزیراعظم پاکستان،  نیانہ گل کرے سیانہ قیاس کرے. اگر آپ اس بدقسمت قوم کے لئے واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں تو تو پلیز اس منحوس نظام عدل کو درج زیل تبدیلیوں کے زریعے وقت کے تقاضوں کے مطابق پلٹ دو. 1-  سول کورٹ ہو یا سیشن کورٹ جہاں بھی آپ نے کسی کیس کو ٹرائل کرنا ہے کریں مگر اسکے بعد فیصلہ اناؤنس مت کریں بلکہ محفوظ کر لیں اور اناؤنس  کرنے سے پہلے اسکو سپریم کورٹ کی طرز کی ایک چیک اینڈ بیلنس قسم کی کونسل سے گزاریں اور جب 100%یقین ہو جائے کہ فیصلہ  On merit  اور مبنی بر حق ہوا ہے تو اسے اناؤنس کر دیں. اور پھر اسکے بعد یہ اپیل، انٹراکورٹ اپیل اور سپریم کورٹ میں ایپل سب کچھ ختم کر دیں. تاکہ عوام کا پیسہ اور وقت بچ سکے. اس اپیل در اپیل کے دقیانوسی سسٹم سے ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے عرب ممالک ہم پر ہنستے ہیں کہ تمہیں اپنے پہلے فیصلے پر ہی یقین نہیں ہوتا کہ...

Pay tension

Image

Ex- prime - minister and Justice Abad-ul-Rehman Loddhi.

Image
تین لاکھ یا تین ارب کر گے اسکا بیڑا غرق   آؤ دیکھیں اصل میں ان میں ہے کیا فرق   پچاس سال پہلے تین لاکھ روپے میں خرید کی گئی پراپرٹی جسکی آج مارکیٹ ویلیو تین ارب روپے ہے اس بھڑوے نے اپنے انتخابی پرفارما میں اسکی ویلیو تین لاکھ ہی لکھی ہے. اور دلیل یہ پیش کر رہا ہے کہ فارم پر لفظ Cost لکھا ہے جسکا ڈکشنری میں مطلب ہے وہ قیمت جس پر کوئی چیز (پراپرٹی) خرید کی گئی ہو. یہ بھڑوا ملک کا وزیراعظم رہ چکا ہے اور ایک ائر لائن کے علاوہ درجنوں اور کاروبار بھی چلا رہا ہے مگر اسے یہ معلوم نہیں کہ Cost کا مطلب مختلف لینگویجز میں مختلف لیا جاتا ہے.مثلا کوئی سودا/ پراپرٹی خریدتے وقت جو رقم ادا کی جاتی ہے اسے Cost ہی کہا جاتا ہے مگر قانونی زبان میں جب کیس ہارنے والے فریق سے جو خرچہ جیتنے والے فریق کو دلایا جاتا ہے اسے بھی کاسٹ ہی کہا جاتا. اور ٹیکس کی زبان میں کاسٹ کی ڈیفینش ہے. COST BASIS DEFINITION, Cost basis is the original value of an asset for Tax purposes, usually the purchase price, adjusted for stock splits, dividends and return of capital distributions. This value is used to det...

آگا دوڑ تے پچھا چؤڑ

Image
اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کے لئے یکم جون سے  SMS  سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا.مخصوص بینکوں سے یہ نوٹ ملیں گے. خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا. بوسیدہ اور ریت کی بنیادوں پر ملکی اقتصادیات کی عمارت کھڑا کرنا ہمارے ہر گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ کا محبوب مشغلہ رہا ہے. ستر سال سے اسٹیٹ بینک، فین روڈ لاہور کے عین سامنے ہاتھوں میں نئے نوٹوں کے بنڈل لئے 10% کمشن کے عوض پرانے نوٹوں سے تبدیل کرنے والے بیٹھے درجنوں مرد و زن گورنر اسٹیٹ بینک اور لا اینڈ آرڈر فورسز کا منہ چڑھا رہے ہوتے ہیں. گویا ہر شعبے کی طرح اسٹیٹ بینک کے سسٹم کے ساتھ ساتھ بھی ایک بلیک مارکیٹنگ (Under the table)  کاروبار چلایا جا رہا ہے (واضح رہے کہ میں نے دانستہ "چل رہا ہے کے الفاظ استعمال نہیں کئے) کیونکہ میرے علم کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ناک تلے چلنے والا یہ غیر قانونی کاروبار کسی صورت بھی اسٹیٹ بینک ملازمین کی مرضی، انکی حصے پتیوں اور ہائیکورٹ کے کچھ وکلا کی آشیرباد کے بغیر چلانا ممکن ہی نہیں. یہ بات اور بھی واضح ہو کر آپکی سمجھ میں آ جائے گی جب آپ سیاسی نظام سے لیکر امور مملکت اور شنا...

Royal Wedding

Image
مجھے تو مرض زلت پسندی کے سوا اور کچھ اپنے عوام میں نظر نہیں آتا. برطانوی شاہی جوڑے کی شادی میں انگریز عوام کی والہانہ شرکت تو سمجھ میں آتی ہے کیونکہ یہ شاہی خاندان تقریباً ایک ہزار سال سے ساری دنیا کو لوٹ لوٹ کر اپنے عوام کا Living standard ساری دنیا سے high رکھے ہوئے ہے. وہاں تو جمہوری تماشا ہونے کے باوجود بادشاہت کا تسلسل بھی سمجھ میں آنے والی بات ہے مگر ہمارے حکمرانوں اور فوجی ڈکٹیٹروں نے ہمیں زلت اور رسوائی اور آدھا ملک گنؤانے کے سوا اور کیا دیا ہے عوام ان پر دل و جان اور ایمان بھی قربان کئیے جا رہے ہیں. مجھے تو مرض دلت پسندی کے سوا اور کچھ نظر نہیں آتا. یہ عوام نفسیاتی مریض بن چکے ہیں.

کیا الیکشن 2018 کے بعد ہم معاشی و اقتصادی بھنور سے نکل پائیں گے

Image
نااہل سے نااہل ترین لیڈر اور کمزور سے کمزور سیاسی پارٹی حتی کہ فوجی  آمروں کے دور حکومت میں بھی کچھ نہ کچھ معاشی و اقتصادی اور سیاسی استحکام آ ہی جاتا ہے اگر، 1- معاشی، اقتصادی، داخلی اور خارجی پالیسیاں اتفاق رائے سے بنائی جائیں اور انکے تسلسل کو برقرار رکھا جائے. حکومتیں بدلتی رہیں مگر پالیسیوں میں تبدیلی بھی اتفاق رائے سے کی جائے.یہی اصل جمہوریت ہے، ہمارے ہاں تو ستر سال سے جمہوریت نہیں جمہوری تماشا لگا ہوا ہے . سیاسی پارٹیاں حکومت کیا ہر بار ایک نیا پاکستان بناتی ہیں اور یہ نیا پاکستان بنتے بنتے اصل پاکستان کا حلیہ ہی بگڑ چکا ہے. ہمارے سیاسی لیڈروں کی تو مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے کسی احمق کے ہاتھ لگ گئی بلی اس نے اسے دلکش بنانے کے چکر میں نہلا نہلا اور نچوڑ نچوڑ کر جان سے ہی مار دیا. 2- ملک میں امن و امان اور Law and order کی فضا قائم اور انویسٹرز کے لئے حکومتی پالیسیاں گرنٹڈ ہوں. 3- تجربہ کار ریٹائرڈ ماہرین اقتصادیات و معاشیات بالخصوص سابقہ گورنرز اسٹیٹ بینک پر مشتمل ایک اقتصادی سیکورٹی کونسل بنا دی جائے جو ہر حکومت کی نئی پالیسی کو نافذ کرنے سے پہلے پالیسی کی...

Annex with Legal Notice

Image
                                                                                                                                                                      لیگل نوٹس  بنام 1- چیف منسٹر پنجاب (شہباز شریف) چیف منسٹر آفس لاہور. 2- ڈی سی گوجرانوالہ 3- ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ. 4- منیجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ کمپنی ،ٹرسٹ پلازہ ،جی ٹی روڈ گوجرانوالہ. 5- ہیلپرز و ڈرائیور سالڈ ویسٹ منی کنٹینر نمبر 57، علاقہ ڈی سی روڈ  گوجرانوالہ. ہرگاہ کہ زیر دستخطی ہر طرح کا ٹیکس آپکو ادا کر رہا ہے مگر پھر بھی میرے  گھر واقع جسٹس دین محمد لین،...

مزہب اور دین میں فرق

Image
 مزاہب دین کی وہ بگڑی ہوئی شکلیں ہیں جو دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں پیغمبروں کے آنے اور رخصت ہونے کے درمیانی وقفے تک تو اصلی حالت میں دین کی شکل میں موجود رہیں مگر انکی رخصتی کے بعد ان کی اقوام کے شیطان صفت گروہوں نے ان میں اپنی مرضی کی ترامیم کر کے ان کا حلیہ مسخ کر دیا اور خلقت خدا کو خدا کی پرستش کے نام پر اپنا پجاری بنا لیا اور اپنی  Theocracy (مزہبی بادشاہت)  قائم کر لی. اس  جدید دور میں بھی ہند کے بت خانوں سے کلیسا مغرب اور کلیسا مغرب سے دیر و حرم تک سب دین الہی کی بگڑی ہوئی اشکال ہی نظر آتی ہیں اصل دین تو مسلمانوں کی الماریوں میں ہی پڑا ملتا ہے . یہی وجہ ہے کہ جب ایوب دور میں ہمارے علما کا ایک وفد کمیونزم کے مطالع کے لئے روس کی دعوت پر گیا تو اختتام پر کمیونسٹوں نے پوچھا کہ ہمارا نظام آپکو کیسا لگا تو علما نے کہا کہ ٹھیک ہے مگر اسلام اسلام ہی ہے. کمیونسٹوں نے کہا کہ وہ تو ہم بھی مانتے ہیں مگر اسلام عملی طور پر کسی ایک ملک میں ہی نافذ بتا دیں. علما نے فوری کہا سعودی عرب میں. کمیونسٹوں نے کہا کہ وہاں تو وہابیت اور جمہوریت کے زیر سایہ کیپٹلزم ہ...

نیچے تصویر میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میں سگریٹس کے زریعے وصولی ٹیکس میں نمایاں کمی کا رونا روتے ہوئے.

Image
ریونیو اور روزگار کے چھن جانے کے خوف سے گناہ کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا. حکومتوں کو زمین پر خدا کا آلہ کار بننا چاہیے پروردگار نہیں.. نیچے تصویر میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میں سگریٹس کے زریعے وصولی ٹیکس میں نمایاں کمی کا رونا روتے ہوئے. سگریٹس کی سمگلنگ کو نہ روکنا حکومت کی نااہلی ہے اور اس نااہلی کو چھپانے کی خاطر دوسری نااہلی یعنی سگریٹس پر ٹیکس بڑھاتے جانا اس خوف سے کہ سمگلنگ نہ بڑھتی جائے اس کا  Admitted fact  ہے کہ حکومت مکمل طور پر نااہل ہے. مجھے آج تک پوری دنیا کی حکومتوں کی یہ منطق سمجھ نہیں آئی کہ تمباکو نوشی سے اگر پھیپھڑوں اور گلے کا کینسر لاحق ہوتا ہے تو پھر اس پر مکمل بین کیوں نہیں لگا دیا جاتا.ریونیو اور روزگار کے چھن جانے کے خوف سے گناہ کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا.